Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع

سیئول۔۔۔امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں تقریباً ایک ماہ کے تعطل کے بعد اتوار کو شروع ہوگئیں۔یہ مشقیں سرمائی اولمپکس اور شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان بات چیت کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے تناظر میں معطل کی گئی تھیں۔’’دی فوایل ایگل فیلڈ ایکسرسائز‘‘ ایک ماہ تک جاری رہیں گی اور اس میں عموماً بری، بحری، فضائی اورا سپیشل آپریشنز کے اہلکار حصہ لیتے ہیں۔پینٹاگون کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں میں 23 ہزار700 امریکی فوجی اور جنوبی کوریا کے 3 لاکھ فوجی شریک ہیں۔

شیئر: