ابوجا ۔۔۔نائیجریا میں 4 نوجوان خود کش بمبار لڑکیوں کی ایک کارروائی کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ ہفتے کے روز مقامی حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر بوکو حرام کی جنگجوؤں نے یہ دہرے حملے بورنو ریاست کے دارالحکومت میدوگوری میں کیے۔ حملہ آور لڑکیوں کی عمریں 13 اور 18 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ پرتشدد کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ابوجا حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔