لندن۔۔۔ حکومت برطانیہ نے روس کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے 2018 کی قومی سلامتی کی پالیسی میں روس پر برطانیہ میں زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس دستاویز میں روس پر توسیع پسندی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔قومی سلامتی کی اس دستاویز میں شمالی کوریا اور ایران کے خلاف بھی موقف اختیار کیا گیا ہے۔