لندن ۔۔۔بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ۔آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اسٹیفن ہاکنگ کی میت کو آخری رسومات کے لیے کیمبرج یونیورسٹی سے ویسٹ منسٹر چرچ لے جایا گیا۔اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہزاروں افراد سڑک کے دونوں طرف موجود تھے جبکہ چرچ میں ہونے والی تقریب کو نجی رکھا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور چند ہائی پروفائل شخصیات کے علاوہ انکی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاری کرنیو الے فنکاروں نے شرکت کی۔اسٹیفن ہاکنگ کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبروں کے نزدیک دفنائی جائیگی۔واضح رہے معروف برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔ہاکنگ نظریاتی طبیعات کے سب سے ماہر سائنس دان مانے جاتے تھے جن کے کائنات کے اسرار و رموز، وقت اور بلیک ہولز سے متعلق نظریات کو خاص و عام میں مقبولیت حاصل ہوئی۔