Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی باکسر جوشوا نے ڈبلیو بی او ہیوی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

کارڈف: برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے ڈبلیو بی او ہیوی ویٹ ٹائٹل بھی جیت لیا ۔ ان کے پاس ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف کے ٹائٹل پہلے ہی سے موجود ہیں۔انھوں نے انگلینڈ کے شہر کارڈف میں 80 ہزار تماشائیوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر کو شکست دی۔ انھوں نے میچ کے بعد کہا کہ میں خوش ہوں کیونکہ کامیابی کو سر پر سوار نہیں کرتا اور میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ہمیں جلد ہی دوبارہ یہ کرنا ہے لیکن مجھے چند ماہ بعد اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے،میری نظریں اب اگلے میچ پر ہیں۔جوشوا کو یقین ہے کہ وہ ڈبلیو بی سی بیلٹ جیت سکتے ہیں اور ان کے پاس باکسنگ کے چاروں بڑے ٹائٹل ہوں گے۔مقابلے کے بعد اینتھونی جوشوا نے کہا کہ یہ باکسنگ کی حکمتِ عملی کا ثبوت تھا، میں اپنے الفاظ پہ قائم رہا۔ مجھے معلوم ہے کہ چیمپیئن بننا کیا ہے۔ جوزف پارکر نے کہا تھا کہ وہ جنگ چاہتے ہیں لیکن یہ سب کچھ باکسنگ کی نفاست کے متعلق تھا۔ جو اہم چیز ہمیں نہیں بھولنی چاہیے وہ یہ ہے کہ میں عالمی ہیوی ویٹ چیمپیئن ہوں۔جوشوا کے پروموٹر بیری ہیرن کے مطابق اینتھونی جوشوا اور ڈیونتے وائلڈر کے درمیان ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل کے میچ کے متعلق مذاکرات اگلے ہفتے شروع ہو سکتے ہیں۔جوزف پارکر نے میچ کے بعد کہا کہ اینتھونی جوشوا اس دن بہتر کھیلے۔ 

شیئر: