Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وجے واڑہ میں بی جے پی دفتر کے سامنے سی پی آئی کا مظاہرہ

    حیدرآباد- - - - - ریاست کو خصوصی درجہ کیساتھ ساتھ آندھراپردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے آندھراپردیش کے شہر وجئے واڑہ میں سی پی آئی کے رہنماؤں نے بی جے پی کے دفتر کا محاصرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھا تھا۔سی پی آئی سٹی سیکریٹری ڈی شنکر نے  لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر سی پی آئی اور بی جے پی کے کارکنوں میں ہاتھا پائی سے صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کرسی پی آئی کے رہنماؤں اورکارکنوں کو حراست میں لےلیا۔بی جے پی کے ترجمان لکشمی پتی راجو نے انتباہ دیاکہ بی جے پی کے دفتر کے سامنے احتجاج برداشت نہیں کیاجائے گا۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’ہندوستان بند‘‘،پرتشددواقعات میں8ہلاک، گوالیار میں کھلے عام فائرنگ

شیئر: