عسیر ریجن کے تمام اسکول منگل کو بند رہیں گے
عسیر: عسیر ریجن کے تمام اسکولوں میں منگل کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ گورنرعسیر ریجن شہزادہ فیصل بن خالد نے ہدایت جاری کردی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق گورنر نے ریجن کے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق منگل کو ریجن میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لئے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔