سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گردوغبار کے طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ ٹویٹر صارفین بھی #غبار_الریاض کے ہیش ٹیگ کے ساتھ طوفان کی تصاویر اور ویڈیو شیر کر رہے ہیں اور #غبار_الریاض دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
ریان انس نے ٹویٹ کیا کہ اے اللہ میں تجھ سے اس کی خیر مانگتا ہوں ، او رجو خیر اس میں ہے وہ چاہتا ہوں ، اور جو خیر اس کے ساتھ بھیجا گیا ہے اسے چاہتا ہوں۔ میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، اور جو شر اس میں چھپا ہوا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں اور جو شر اس کے ساتھ بھیجا گیا ہے اس سے پناہ مانگتا ہوں۔
بنت محمد نے ٹویٹ کیا کہ ہر شے اللہ ہی کی جانب سے آتی ہے ، چاہے وہ رحمت کے ساتھ آئے یا عذاب کے ساتھ ، تو جب تم اسے دیکھو تو اسے مت بھولنا اور خدا سے نیکی کی دعا کرو اور اسکی برائی سے پناہ طلب کرو۔
خالد الروقی نے طوفان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاض کی حالت ہے تو پھر جہنم کا کیا حال ہوگا۔ اپنی نمازوں کی حفاظت کیجئے۔
العامری نے ٹویٹ کیا کہ ان شاءاللہ اس غبار کے بعد ہمارے ملک میں خوب بارش ہوگی۔