نجران .... میئر نجران انجینئیر فارس الشفق نے علاقے میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ۔ سبق نیوز کے مطابق میئر کا کہنا تھا کہ مہم کو "میرا شہر 2018 " کا عنوان دیا گیا ہے جس میں ہم اپنے شہر کو مثالی بنانے کے لئے کام کررہے ہیں ۔ مہم میں ریجنل بلدیہ کے اہم عہدیداروں نے بھی شرکت کی جنہوںنے دیواروں پر کی گئی چاکنگ صاف کی اور لوگوں کو بھی اس کی ترغیب دی کہ صفائی قائم کریں تاکہ ہمارا شہر صاف رہے ۔ واضح رہے مہم کے دوران دیواروں پر کی جانے والی چاکنگ اور اسٹیکرز ہٹائے جارہے ہیں علاوہ ازیں مختلف مقامات پر نصب بورڈوں پر بھی لگائے گئے اسٹیکروں کو صاف کیاجارہا ہے جو مختلف کمپنیو ں کی جانب سے چسپاں کئے گئے تھے ۔ مہم میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔