Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں وہابیت نہیں، ولی عہد کا انٹرویو

کیلیفورنیا: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں وہابی نام کی کوئی چیز نہیں نہ ہی ہم اس کے وجودکا اعتراف کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں سنی مسلمان ہیں اور شیعہ مسلمان بھی۔
مزید پڑھیں: ایران، اخوان اور دہشت گرد تنظیمیں شر کا تکون ہیں، ولی عہد 
 سعودی عرب انتہا پسند جماعتوں کی مدد نہیں کرتا۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی شخص صرف ثبوت فراہم کردے کہ سعودی عرب نے کبھی کسی انتہا پسند جماعت کی مدد کی ہوہاں البتہ سعودی عرب سے وابستہ افراد ضرور ہیں جنہوں نے دہشت گرد جماعتوں کی مدد کی ہے اور ان کا یہ عمل سعودی قانون کے خلاف ہے۔ دی اٹلانٹک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد جماعتیں اسلام کی شبیہ بگاڑ رہی ہے جبکہ اسلام ہمیں رواداری کی تعلیم دیتا ہے۔ اسلام تلوار کے زور پر نہیں بلکہ اخلاق کے زور پر پھیلا ہے۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: