Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے میجک لیپ کمپنی کے سربراہ کی ملاقات

لاس اینجلس: ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے میجک لیپ کمپنی کے سربراہ نے ملاقات کی۔ لاس اینجلس میں ولی عہد کی قیام گاہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران میجک لیپ کمپنی کے اعلی عہدیداروں نے ولی عہد کو اپنی جدید مصنوعات متعارف کروایا اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں وہابیت نہیں، ولی عہد
ملاقات کے دوران مشترکہ سرمایہ کاری اور مملکت میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔قبل ازیں سعودی سرمایہ کاری بورڈ نے میجک لیپ سے مملکت میں 400ملین ڈالر کی مشترکہ سرمایہ کاری پر مذاکرات کئے گئے جن میں کمپنی کو سرمایہ کاری اور نئی ٹیکنالوجی مملکت میں منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں
 

شیئر: