Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق جرنیلوں کے خلاف احتساب ریفرنس ڈرامہ ہے، رانا افضل

اسلام آباد...وزیر مملکت برائے خزانہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا افضل نے 2018 کے الیکشن میں موجودہ حکومت کے خلاف لی سازش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے لوگوں کو باقاعدہ فون کالز آتی ہیں۔ وہ کئی مرتبہ اس بات کا اظہار بھی کرچکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نہیں چاہتی کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات کے ذریعے حکومت میں آئے۔ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ہی مٹی کے بنے ہوئے ہیںجس کو موقع ملتا ہے وہ کرپشن کرتا ہے۔اب چاہے وہ وردی میں ہو، ٹوپی پہن لے یا سیاست میں آجائے۔سب موقع کے انتظار میں ہوتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب الیکشن میں 2 ماہ رہ گئے اگرنیب احتساب کا یہ معاملہ چند ماہ بعد شروع کرلیتا تو کوئی واضح فرق نہیں پڑجانا تھا۔ نیب کو اگر احتساب کرنا ہے تو سیاستدانوں سمیت ملک کے دیگر اداروں کا بھی کرے۔ میرے نزدیک 3 سابق جرنیلوں کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس کیس نیب کی جانب سے ایک ڈرامہ ہے۔
مزیدپڑھیں:آشیانہ ہاوسنگ اسکینڈل،احد چیمہ کی درخواست ضمانت خارج

شیئر: