Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری گول کیپراعصام الحیدری کیلئے ورلڈ ریکارڈ بنانے کا موقع

قاہرہ:مصری فٹبال ٹیم کے گول کیپر اعصام الحیدری جون میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کرکے میگا ایونٹ میں کھیلنے والے سب سے معمر گول کیپر بن سکتے ہیں۔ حیدری اس وقت45سال کے ہیں اور ورلڈ کپ میں شرکت کے ذریعے وہ کولمبیا کے فاریڈمونڈریگون کا ریکارڈ توڑ دیں گے جنہوں نے گزشتہ ورلڈ کپ کے دوران 43سال اور3دن کی عمر میں جاپان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔ مصری گول کیپر کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح فٹ اور قومی اسکواڈ میں منتخب ہونے کےلئے تیار ہیں تاکہ منفرد ریکارڈ اپنے اور ملک کے نام کرسکیں۔ اعصام الحیدری 1999کے بعد سے 156میچوں میں مصری ٹیم کی نمائندگی کرکے چکے ہیں جبکہ وہ سعودی کلب التعاون کی جانب سے بھی کھیلتے ہیں۔

شیئر: