آل رشیا فٹبال چیمپیئن شپ پاکستانی بچوں نے جیت لی
راولپنڈی: آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے بچوں کی فٹبال ٹیم نے بارہویں اوپن آل رشیا فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے روس میں 2018 ءکے اسٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد 25 سے 28 اکتوبر کو روس میں ہوا جس میں پاکستانی ٹیم نے ہند، روس سمیت دیگر تمام ٹیموں کو شکست دی۔ پاکستانی ٹیم نے وطن واپس پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔جنرل ندیم نے تمام کھلاڑیوں کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔