تصدیق نہیں کرسکتے اعصابی گیس روس میں تیارہوئی، برطانوی لیب
لندن ..... لندن میں روسی جاسوس پر اعصابی گیس حملے کی تحقیقات کرنے والے برطانوی فوجی لیب نے کہا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتی کہ یہ اعصابی گیس روس میں تیار کی گئی تھی۔ لیباریٹری کے چیف ایگزیکٹو گیری ایکٹن ہیڈ نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ایجنٹ پر حملے میں جو مواد استعمال کیا گیا تھا، اس کی تصدیق تو ہوگئی ہے تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی ہے اسے کہاں تیار کیا گیا تھا؟ واضح رہے سابق روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی 33 سالہ بیٹی کو”اعصابی گیس“ کے ذریعے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ برطانیہ نے بدھ کوسابق روسی ڈبل ایجنٹ کوزہردینے کے معاملے پرروس کی جانب سے مشترکہ تحقیقات کی تجویزکوگمراہ کن قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔