Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی شہری مسلمانوں کی حفاظت کیلئے میدان میں

لندن.... ”پنش اے مسلم ڈے“ مہم کو مسترد کرتے ہوئے برطانیہ کی تمام کمیونٹیز مسلمانوں کی حفاظت کیلئے متحد ہوگئیں ۔ کثیر الثقافت معاشرے میں انتہا پسندی کے خیالات کو رد کر دیا گیا۔ سب کا یہی کہنا تھا کسی ایک مسلمان پر بھی حملہ، پورے برطانیہ پر حملہ سمجھا جائےگا۔ برطانیہ میں نامعلوم انتہا پسندوں کی جانب سے ایک خط میں 3اپریل کو مسلمانوں پر حملوں کی ترغیب دی گئی تھی ۔دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں پولیس نے پیٹرولنگ شروع کردی۔مساجد اور اسلامک سینٹرز کی سیکیورٹیز میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: