Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکار چیننگ اور جینا ٹیٹم میں علیحدگی، مداح پریشان

امریکی اداکارچیننگ ٹیٹم اور ان کی اہلیہ اداکارہ و کاروباری خاتون جینا دیوان ٹیٹم نے شادی کے 9سال بعدعلیحدگی اختیار کرلی۔ علیحدگی کے اس اچانک اعلان سے امریکی شوبز شخصیات اور اداکاروں کے مداح پریشان ہیں۔چیننگ اور جینا ٹیٹم نے علیحدگی کا اعلان اپنی ٹویٹس کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ چیننگ اور جینا ٹیٹم نے 2009 میں شادی کی تھی۔شادی کے بعد بھی دونوں متعدد ٹی وی پراجیکٹس اور فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے۔ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔37 سالہ جینا ٹیٹم نے 2002 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 16 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں، جب کہ وہ لگ بھگ 30 ٹی وی ڈراموں و سیریلز میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔37 سالہ چیننگ ٹیٹم نے فلمی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا اور اب تک وہ 40 سے زائد فلموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔چیننگ اور جینا ٹیٹم نے 3 اپریل کو اپنے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹس سے ایک ہی بیان کو شیئر کیا جس میں انہوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرنے کے فیصلے سے متعلق مداحوں کا آگاہ کیا۔
 

شیئر: