Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر ایک اور حوثی میزائل، فضا میں ناکارہ بنادیا گیا

ریاض: حوثی باغیوں نے ایک مرتبہ پھر جازان پر میزائل داغا جسے سعودی فضائیہ نے ناکارہ بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات9بجکر31منٹ پر حوثی ملیشیا نے جازان کو میزائل نشانہ بنانے کی کوشش کی ۔ سعودی فضائیہ کے راڈار میں میزائل ریکارڈ کیا گیا جس کا نشانہ جازان کی شہری آبادی تھا۔ 
مزید پڑھیں:21ہزار بحری جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا،کرنل المالکی
میزائل حوثیوں کے زیر قبضہ علاقہ صعدہ سے داغا گیا تھا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے سعودی فضائیہ نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ناکارہ بنادیا۔میزائل داغنے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:بین الاقوامی سمندر میں تیل لے جانے والے سعودی بحری جہاز پر حملہ
 
 

شیئر: