ریاض.... سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج کے طیاروں نے حوثی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر حملہ کرکے دشمن کو سخت نقصان سے دوچار کردیا۔ اتحادی افواج کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امارات کی فضائیہ نے یمن کے مغربی ساحل پر حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر انہیں تباہ کردیا جس کے باعث بیسیوں حوثی ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ حملے میں حوثی تنصیبات کے علاوہ بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود تباہ کردیا گیا۔ اچانک حملے کی وجہ سے حوثی ملیشیا حواس باختہ ہوگئی اور اسکے افراد اسلحہ اور تنصیبات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ حملے کی وجہ سے حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔