Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری کشمیریوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لے ، مسعود پوری

او آئی سی اور اقوام متحدہ کے مطالبے پر عمل درآمد کیاجائے ، صدر کشمیر کمیٹی
مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی ) کشمیر کمیٹی   کے صدر مسعوداحمد پوری نے کشمیر میں معصوم وبے گناہ کشمیریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم و جبر سے حق خودارادیت کی جدوجہد کو روکنا ممکن نہیں۔ اردونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ںنے مزیدکہا کہ کشمیر میں  20    نوجوان  شہید اور 200 سے زائد  زخمی ہوئے جو  ہندوستانی فوج کے مظالم اور بربریت کا کھلا ثبوت  ہے ۔ عالمی برادری کو اس طرح کی وحشیانہ کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔ کشمیریوں کی تحریک آزادی ہر طرح کے جبر و استبداد کے باوجود پر عزم انداز سے آگے بڑھ رہی ہے۔ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے اس کے باوجود کہ عالمی برادری مجرمانہ چشم پوشی کا شکار ہے۔شاید عالمی برادری اور عالمی ادارے معاملات کو قوموں کے حق خود ارادیت کے تناظر میں دیکھنے کی بجائے عالمی مفادات کی عینک سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے  مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادت کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ  کیا ہے جس پر فوری عمل کیا جائے ۔  اسلامی تعاون  تنظیم نے بھی تحقیقات کیلئے کمیشن کو کشمیر میں داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی  کیا۔کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر  نے اقوام متحدہ اوراو آئی سی کے موقف کی تا ئید کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد کشمیریوں کی شہادت پر تحقیقات کرا ئی اور کمیشن کو کشمیر میں داخلہ کی اجازت دی جائے   ۔کشمیر کمیٹی جدہ  کے  جنرل سیکریٹری  منیر احمد گوندل اور دیگر ارکان  بشمول  چوہدری محمد اعظم   ،راجہ محمد زریں خان،   نصر اقبال سردار خان،   ڈاکٹر مجاہد ظفر  ،پرویز یوسف مسیح  ،غلام نبی بٹ،  سردار محمد اقبال یوسف،عامر غنی میر،  محمد فاروق الراعی  نے بھی کشمیر میں  ہندوستان کی  جانب سے حالیہ درندگی کی شدید الفاظوں میں مذمت کی  اور پاکستان میں حکومت کی طرف سے  جمعہ 6 اپریل کو یوم یکجہتی کشمیر منانے  کے اعلان کی تا ئید کی ہے ۔

شیئر: