Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں وطن واپس جانے والے پاکبانوں کیلئے الوداعیہ

طارق نورالٰہی۔ تبوک
    تبوک:کنگ عبدالعزیز ملٹری سٹی تبوک سے اچھی خاصی تعداد میں پاکستانی ٹیکنیکل اسٹاف کی وطن واپسی پر تبوک میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے الوداعیہ پروگرام کا اہتمام کیاگیا جس میں واپس جانے والے احباب کی سالہا سال کی عمدہ کارکردگی کو سراہا گیا کہ انھوں نے اپنے عمدہ اخلاق اور اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے ملک اور اسکے باشندوں کی عظمت کا اعتراف کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر خروج نہائی پر جانے والے احباب کو تحائف و شیلڈز سے بھی نوازا گیا ۔مدعو حاضرینِ کرام نے اپنی اپنی گفتگو میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:- - - -رضیہ میموریل اورایل ایف او سوسائٹی کی جانب سے یوم پاکستان

شیئر: