لندن .... امیزون سرچ والوں نے بڑی خاموشی سے اپنی شاندار لائبریری سے متعدد ایسی کتابیں خفیہ طور پر ہٹا دی ہیں جنہیں کچھ لوگ قابل اعتراض سمجھتے تھے۔ واضح ہو کہ امیزون کی سرچ لائبریری اب تک ریسرچ کا کام کرنے والوں کیلئے ایک بڑا ذریعہ اور منبع سمجھی جاتی رہی تھی مگر کچھ بزرگ صارفین نے اس کی لائبریری میں موجود کئی کتابوں کو ناپسندیدہ قرار دیا اور کہا تھا کہ اس کے مندرجات ہٹا دیئے جانے چاہئیں یا سرے سے پوری کتاب ہی ہٹادی جائے۔ یہ ایسا کام تھا جو امیزون کیلئے اعلان کے ساتھ کرنا انتہائی مشکل تھا چنانچہ اس کے کارکنوں نے بڑی خاموشی سے بہت ساری ایسی کتابیں ہٹا دیں۔ مگر ان کتابوں کے بھی شائقین کم نہیں تھے وہ جب اپنی ضروریات کی چیزیں ڈھونڈنے بیٹھے اور انہیں نہ ملی تو وہ سخت برہم ہوئے اور امیزون کے نام درجنوں پیغامات جاری کردیئے۔ جن میں کہا گیا تھا کہ کمپنی نے یہ غلط کیا ہے اگرایسی کوئی بات تھی تو اسے لوگوں کو باخبر کرنا چاہئے تھا۔