کیا آپ جانتے ہیں کہ طیارے کی سب سے اچھی نشست کونسی ہے؟
لندن .....طیارے کا سفر بھی عجیب سفر ہے۔ جدید دور میں مسافروں کو ٹریولنگ ایجنسیاں قبل از وقت بتا دیتی ہیں کہ وہ کس طیارے سے سفر کرینگے اور طیارے میں انکی نشست کونسی ہوگی۔ ورنہ اب سے پہلے مسافر کیلئے یہ کافی ہوتا تھا کہ وہ طیارے سے سفر کریگا اوراپنی منزل تک پہنچے گا۔ اس زمانے سے لیکر آج تک مسافروں کو صحیح معنوں میں یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ وہ جس طیارے میں سوار ہورہا ہے اس میں کونسی نشست ان کے لئے اچھی اور بہترین ثابت ہوگی۔ ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ اب سیٹ بھی بک ہوجاتی ہے یعنی آپ کی سیٹ مقرر ہے۔ آپ اسے اپنی مرضی سے تبدیل نہیں کرسکتے۔ تاوقتیکہ دوسرا مسافر آپ کے ساتھ تعاون پر رضامند نہ ہوجائے۔ اب ایک ماہر کمرشل پائلٹ نے یہ نسخہ بتا دیا کہ اگر آپ کو طویل سفر کے دوران سونا بھی ہے اور آپ لینڈنگ کے بعد سب سے پہلے باہر نکلنا بھی چاہتے ہیں اور آپ کی خواہش ہے کہ راستے میں جوطیاروں کو معمولی جھٹکے لگتے ہیں ان سے کیسے بچا جائے کیونکہ طیارے کی پشت کے نیچے پوری مشینریوں کا جال ہوتا ہے اور سب کی مشترکہ کارکردگی طیارے کو اڑاتی ہے۔ ان کے مشورے کے مطابق آپ کو طیارے کے وسطی حصے میں بیٹھنا چاہئے۔کیونکہ یہاں بیٹھنے سے پرسکون پرواز بڑی حد تک یقینی ہوجائیگی اور طیارے کے باہر چلنے والی تیز ہواﺅں یا زمین پر اترتے ہوئے محسوس ہونے والی کشش ثقل سے زیادہ متاثر نہیں ہونگے۔