Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت

 
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پی ایس ایل3 کے پلے آف میچز، فائنل، ویسٹ انڈین ٹیم کے دورے اورٹی ٹوئنٹی سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو باضابطہ طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات میں دعوت نامہ باضابطہ طور پر ان کے حوالے کیا گیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ میچز کا انعقاد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ہم نے ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کردیاہے اب انٹرنیشنل کھلاڑیوں یا ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنے میں کسی قسم کا ڈر یا خوف نہیں ہونا چاہئے۔

شیئر: