افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 25دہشتگرد ہلاک
کابل .... افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 4 دہشت گردوں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائیاں ننگرہار، کپیسا، غزنی، پکتیا، فریاب، زابل، بلخ اور ہلمند سمیت دیگر صوبوں میں کی گئیں۔وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع کھوگانی میں کارروائی کے دوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ملک گیر آپریشنز میں مجموعی طور پر 25 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان آپریشنز میں سیکورٹی فورسز کو افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی جنہوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔ آپریشنز میں افغان سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے بھی حصہ لیا۔