Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کی حکمت عملی کا مسودہ تیار کرلیا

ٹوکیو.... جاپان نے اگلے 3سالوں کیلئے سائبر سیکیورٹی کی اپنی حکمت عملی کے خاکے کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ جِس کا مقصد 2020ءکے ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے انعقاد سے پہلے حفاظتی اقدامات کو تقویت دینا ہے۔مذکورہ مسودے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سرکاری دفاتر اور کمپنیوں کو نشانہ بنانے والے سائبر حملے ٹوکیو اولمپک کھیلوں سے قبل زیادہ سنگین اور پیچیدہ ہوتے جارہے ہیں۔مسودے کے مطابق حکومت سائبر حملوں پر معلومات کے تبادلے اور جوابی اقدامات تیار کرنے جیسے احتیاطی اقدامات بڑھانے کے لئے نِجی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔
 

شیئر: