Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹی تعلیم میں ترکی دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے، یلدرم

استنبول ..... ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہمارا ملک یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انقرہ میں وزارت تعلیم کے شوریٰ ہال میں منعقدہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے وظائف پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ترکی میں پرائمری تعلیم کی شرح 100 فیصد، مڈل تعلیم کی شرح 83 فیصد اور ہائی ا سکول کی شرح 43 فیصد جبکہ یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2002ءمیں ترکی میں یونیورسٹیوں کی تعداد 76 تھی جو اس وقت 186 تک پہنچ چکی ہے اور مستقبل قریب میں 10 نئی یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی۔
 

شیئر: