یوانڈے .... کیمرون میں مغوی 12 یورپی سیاحوں کو آزاد کرا لیاگیا ہے۔ انہیں جنوب مغربی علاقے نگوتی سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان 12 مغویوں میں سے 7 سوئس اور 5 اطالوی شہری ہیں جنہیں ملکی دستوں نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران آزاد کرایا ہے۔ خیال رہے کہ انگولوفون نامی ایک گروپ نگوتی میں ایک خود مختار ریاست کےلئے لڑ رہا ہے۔