Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندہ رہنے کیلئے ڈیڑھ سال کا وقت ہے،کمال راشد خان

سوشل میڈیا پر بالی وڈ فلموں پر تبصرے اور سپر اسٹارز پر تنقید کرنے والے ہندوستانی تجزیہ کار، اداکار کمال راشد خان جو کے آر کے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، پیٹ کے سرطان میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اس خبر کی تصدیق انہوں نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کی۔ ا نہوں نے کہا کہ میں تیسرے درجے کے سرطان میں مبتلا ہوں۔ میرے پاس زندہ رہنے کے لئے صرف ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت ہے۔ کمال راشد نے کہا کہ مجھے صرف دو باتوں کا ہی افسوس رہے گا ایک تو یہ کہ میں بطور پروڈیوسر ایک اچھی فلم بنانا چاہتا تھا جو نہیں بنا سکا اور دوسرا یہ کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرنا اور ا±ن کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتا تھایہ بھی نہیں ہو سکا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اب کسی کی ہمدردی کی ضرورت نہیں۔ میں زندگی کے آخری ایام اپنی فیملی کے ساتھ گزار چاہتا ہوں۔
 

شیئر: