بھومی ،دیہاتی لڑکی کے روپ میں
بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر بھاری بھرکم جسمانی وزن کم کرکے ایک دبلی پتلی لڑکی دکھائی دے رہی ہیں۔ بھومی پڈنیکرآئندہ فلم میں دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ کی نئی فلم ' سن چڑیا'کے فلمی سیٹ سے بھومی کا فلمی روپ پیش کیاگیاہے ۔ اس فلم میں بھومی اداکار سشانت سنگھ کےساتھ کام کررہی ہیں ہدایتکار ابھیشک چوبے کی نئی فلم ' سن چڑیا' تیاری کے مراحل میں ہے۔