Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر نے شہری ہوابازی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، امارات

    ریاض- - - - - متحدہ عرب امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قطر کے خلاف سرکاری طور پر شکایت دائر کی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ قطر نے شہری ہوابازی کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کی جانب سے سلامتی کونسل کے سربراہ اور رکن ممالک کو ارسال کئے گئے تحریری خط میں بتایاگیا کہ  رواں سال 15 جنوری اور 26 مارچ کو  قطر نے اْس وقت شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا تھا جب قطر کے لڑاکا طیارے خطرناک طریقے سے مسافر طیاروں کے نزدیک آ گئے جبکہ یہ  طیارے بین الاقوامی طور پر طے شدہ  روٹس پر رواں دواں تھے۔ خط میں  مزید کہا گیا ہے کہ  یہ  امر  انتہائی افسوسناک ہے کہ  قطر کی جانب سے غیر  ذمہ  دارانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے  اماراتی پرچم کے حامل مسافر طیاروں کی سلامتی کو  شدید خطرہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دبئی میں گھڑی 10کروڑ روپے میں فروخت

شیئر: