کویت:59سال بعد روپیہ سے سرکاری لین دین ختم
کویت: کویتی پارلیمنٹ نے 59سال بعد روپیہ سے سرکاری لین دین ختم کردیا۔ پارلیمنٹ نے تجارتی قانون پر نظر ثانی کرکے چند پرانی اصطلاحات ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کویت کی آزادی سے پہلے جو قانون معمول تھا اس میں مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے متحدہ ہندوستان کی کرنسی روپیہ میں لکھی گئیں۔ پارلیمانی کمیٹی کی سفارش پر پرانی اصطلاحات ختم کرنے کی سفارش کی گئی جس پر ارکان پارلیمنٹ نے منظوری دیدی۔ اس طرح نئے قانون میں روپیہ کی جگہ دینار لکھا جائے گا۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں