Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6بچوں کی ماں ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف میں مبتلا

جیکسن ویل ، فلوریڈا .... مقامی خاتون جو 6بچوں کی ماں ہے عرصے سے پیٹھ کی شدید تکلیف میں مبتلا ہے۔ مختلف اسپتالوں او رڈاکٹروں سے رجوع کرنے کے بعد اسے کوئی افاقہ نہیں ہوا تو اس نے ماہرین سے رجوع کیا۔جنہوں نے یہ ہولناک انکشاف کیا ہے کہ اسکی ریڑھ کی ہڈی میں ایک سوئی رہ گئی ہے جو اسے مسلسل تکلیف دے رہی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 14قبل اس کے یہاں آپریشن کے ذریعے بچے کی ولادت ہوئی ہے اور اسی موقع پر سرجنوں میں سے کسی نے اس کی ریڑھ کی ہڈی میں سوئی داخل کی جو غالباً© ٹوٹنے کے بعد وہیں رہ گئی۔ اب اسے مقامی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔ 41سالہ ایمی برائٹ کے یہاں چھٹا بچہ 2003ءمیں پیدا ہوا تھا۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ وہ زندہ رہنا چا ہتی ہے تو وہ زندگی بھر اس تکلیف کو برداشت کرتی رہے کیونکہ اب اگراس سوئی کو نکالا گیا تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگااور عین ممکن ہے کہ اس پر فالج کا حملہ ہو اور وہ عین ممکن ہے وہ مفلوج ہوکر رہ جائے۔ جس اسپتال میں اسکا آپریشن ہوا تھا وہاں کی اطلاعات اچھی نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ 14مریض اب تک اسپتال کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرچکے ہیں اور معاملات نمٹانے میں متاثرین کو ساڑھے 4کروڑ ڈالر ادا بھی کئے جاچکے ہیں۔

شیئر: