منیلا ..... فلپائن کے صدر روڈریگو ڈویٹرٹے نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل کو ’نسل کشی قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے منیلا میں ایک اجتماع سے خطاب میںکہا کہ وہ روہنگیا مسلمان برادری کو اپنے ملک میں پناہ دینے کےلئے تیار ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے یورپی رہنماﺅں پر زور دیا کہ وہ بھی ان مہاجرین کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دیں۔ ڈویٹرٹے نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ عالمی برادری یہ بحران ختم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ میانمار میں اس تشدد کے باعث 7 لاکھ روہنگیا بنگلہ دیش مہاجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔