ماسکو..... روس نے برطانیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کےا ہے کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے کے حوالے سے ”جھوٹی خبر“گھڑ رہا ہے اور ”آگ سے کھیل“رہا ہے۔4 مارچ کو برطانیہ میں پولیس یولیا اور سرگئی سکرپال کے بے ہوش حالت میں ملنے کے بعد سے انھیں قتل کرنے کی کوشش کی تفتیش کر رہی ہے۔بعدازاں برطانیہ نے روس کے 23 سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا گیا تھااور یہ خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ اقدام روس کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم روس ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ماسکو کے سفیر ویسلے نبینزیا نے کہا کہ غلط الزامات لگا کر برطانیہ کا مقصد روس کو رسوا کرنے اور ساکھ خراب کرنا ہے۔