Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور جنگلہ بس میں کتنی کرپشن ہوئی؟اسفند یار

پشاور...عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ ملک در حقیقت سنگین بحران کی جانب بڑھ رہا ہے۔سیاسی جماعتوں کی آپس میں تلخیوں اور دھینگا مشتی کا منفی اثر قوم پر پڑ رہا ہے۔فاٹا میں ایک بلبلہ اٹھ رہا ہے۔ اگر صورتحال کی سنگینی کا احساس نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو جائے گی ۔چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ نقشے سے چائنہ پنجاب اکنامک کوریڈور کا تاثر مل رہا ہے کیونکہ پختونوں کا حصہ اس میں نہیں دیا جا رہا۔وفاقی حکومت نے پنجاب کو ہی پاکستان تصور کر لیا ۔اسفندیار نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری کو ایک سکے کے دو رخ کہنے والے نے سینیٹ الیکشن میں زرداری کو سپورٹ کیا ۔ کپتان کے ممبران نے دونوں جیبیں بھریں۔انہوں نے کہا کہ زرداری کا اس بات پر شکر گزار ہوںکہ کرپشن کے خلاف ورد کرنے والے کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ صبح شام کرپشن کے خاتمے کی باتیں کرنے والے کی اپنی جماعت کرپشن سے لبریز ہے۔صوبائی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی میں ایم پی ایز نے اپنے ہی وزیر اعلیٰ کو کرپٹ ثابت کر دیا ۔ہر طرف سے اٹھنے والی آوازوں کے باوجود نیب خاموش ہے۔ بلین سونامی ٹری اور حیات آباد میں باب پشاور فلائی اوور میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کو حرکت میں آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر وے سے اگر حیات آباد جائیں تو راستے میں 350کی بجائے 3 ہزار ڈیم نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر جنگلہ بس میں کرپشن کے الزمات لگانے والے بتائیں کہ اب پشاور جنگلہ بس میں کتنی کمیشن اور کرپشن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑے بڑے چہرے اپنے سیاسی لباس تبدیل کریں گے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کو سیاسی شخص نہیں سمجھتا،بلاول

شیئر: