Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علامہ احسان الہی ظہیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سیمینار

انہوں نے مسالک کے درمیان اختلافات حل کرنے کی کوشش کی، عبد المالک مجاہد
ریاض ( ذکاء اللہ محسن)مکتبہ دارالسلام کی جانب سے معروف عالم دین علامہ احسان الہی ظہیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئیسیمینار منعقد کیا گیا جس میں مذہبی افراد کے علاوہ دیگر سیاسی وادبی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔اس موقع پر مکتبہ دارالسلام کے مدیر عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ علامہ احسان الہی ظہیر کا شمار پاکستان کے نامور عالم دین میں ہوتا ہے۔انہوں نے بہت کم عرصے میں اپنے علم و دانش کے ذریعے اپنا آپ منوایا اور نامور خطیب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔مدینہ اسلامک یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے دین اسلام کی اشاعت اور مختلف مسالک کے درمیان اختلافات کو تاریخی طور پر اور قرآن و سنت کے مطابق حل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مجلس پاکستان کے جنرل سیکرٹری حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ علامہ احسان الہی ظہیر کی شخصیت پر گفتگو کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے کیونکہ انہوں نے اپنی علمی بصیرت میں وہ شاہکار تخلیق کئے ہیں جن سے ابھی تک فیض یاب ہوا جاتا ہے۔ انہوں نے قادیانیت کے فتنے سے بچنے کے لئے درس وتدریس کے ذریعے لوگوں کوا?گاہ کیا۔سمینار سے علامہ احسان الہی ظہیر کے بیٹوں علامہ ابتسام الہی ظہیر اور ہشام الہی ظہیر نے بھی وڈیو پیغامات کے ذریعے تقریر کی۔ سمینار میں حافظ محمد عمران نے علامہ ظہیر کی تصانیف کے متعلق آگاہی دی۔اس کے علاوہ ابوالرشدان، قاضی اسحاق میمن، ظہور احمد خان، زین عرفان، مولانا عمر کیلانی، مولانا ہمایوں محسود، ڈاکٹر ریاض چوہدری، راجہ طفیل اور سردار شعیب احمد نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض فیصل علوی نے ادا کئے۔ 

شیئر: