اسپینی ساحل پر فٹبال کھیلتے ہوئے بچہ ساتھی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک
میڈرڈ ..... اسپین کے ایک ساحل پر فٹبال کھیلتے ہوئے ایک برطانوی بچہ دوسرے کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعدچل بسا۔ ڈاکٹروںکا کہناتھا کہ 9سالہ اس بچے کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ میچ دیکھنے والوں نے اس کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔ دوسرے فٹبالر سے ٹکرانے کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا تھا۔اگرچہ اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا مگر ڈاکٹر جان بچانے میں ناکام رہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ بچہ 24گھنٹے تک کومہ میں پڑا رہا۔ وہ اپنی نانی کیساتھ ساحل پر آیا تھا۔عینی شاہدین کا کہناہے کہ واقعہ کے بعد ایمبولینس کافی تاخیر سے وہاں پہنچی تھیں۔