طیارے میں بدمزاج خاتون کی ہنگامہ آرائی
کوالالمپور ..... خواتین سیماب فطرت ہوتی ہیں۔ انکا مزاج کب کس وقت کس کروٹ ہوجائے اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت مشکل ہوتا ہے مگر یہاں ایک خاتون نے تو انتہا کردی۔ کہا جاتا ہے کہ یہ خاتون ایئر ایشیا کی پرواز سے کوالالمپورسے ہانگ کانگ جارہی تھی۔مگر اس نے طیارے پر سوار ہوتے ہی پورے طیارے کا معائنہ کیا اورپھر اچھی نشست کی تلاش میں کوئی رقم ادا کئے بغیر اور طیارے کے عملے کو اطلاع دیئے بغیر خود کو اپ گریڈ کرلیا اور نسبتاً مہنگی اور زیادہ آسائش والی نشست پر نہ صرف بیٹھ گئی بلکہ کئی سیٹوں کو ملا کر اس پر لیٹ بھی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس خاتون نے طیارے کے عملے کیساتھ اگلی نشستوں پر موجود دوسرے مسافروں کے ساتھ بھی بدتمیزی اور ان کے ساتھ بدزبانی کی۔ کہا جاتا ہے کہ خاتون نے صرف اکانومی کلاس کا ٹکٹ خریدا تھا اور 4گھنٹے کی پرواز کے ذریعے ملائیشیا سے سنگاپور جانا چاہتی تھی مگراسکے لئے جونشست بک ہوئی تھی اس پر بیٹھنا اسے گوارا نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق یہ عورت ادھیڑ عمر تھی اور وہ جس نشست پر قابض ہوگئی تھی اس پر بیٹھنے کیلئے کم از کم 27پونڈ رقم زیادہ ادا کرنا پڑتی کیونکہ اس میں ٹانگیں پھیلانے کی زیادہ گنجائش تھی۔ مہنگی ہونے کی وجہ سے یہ نشست خالی رہتی تھی اور اسی وجہ سے اس بددماغ خاتون نے بیک وقت کئی نشستوں کو پھیلا کر اس پر دراز ہوگئی۔