Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ :غیرقانونی تارکین کے گرد گھیرا مزید تنگ

واشنگٹن..... امریکہ میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے اور امریکی صدر نے اس بل پردستخط کر دیئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بغیر گرفتار شخص کی رہائی نہیں ہوگی۔ٹر مپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو قید کرنے کےلئے فوجی اڈوں کی فہرست بھی مانگ لی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاﺅس میں ملک بھر کے میئروں کے ساتھ ایک نشست میں خبردار کیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ امریکی شہروں میں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور بیرونی مجرم آزادانہ طور پر آمد و رفت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے مخالف بعض میئروں نے اس نشست میں شرکت نہیں کی۔

شیئر: