Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاؤمی می 7 میں ان ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر دیا جائے گا

ان ڈسپلے فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے کے بعد تمام بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اسے اپنی ڈیوائس کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ شاومی کمپنی کے سی ای او لی جون نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ کمپنی می 7 اسمارٹ فون میں اس ٹیکنالوجی کو جگہ دینے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق اب تک جاری ہونے والے دیگر تفصیلات کے مطابق اس اسمارٹ فون میں نوچ ڈسپلے ، 5.65 انچ اسکرین اور اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 8 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون کی قیمت 475 ڈالر ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: