واٹس ایپ آڈیو میسج کے لیے اپڈیٹ جاری
واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر آڈیو پیغامات کو باآسانی ریکارڈ کرنے کے لیے اپ ڈیٹ پیش کردی ہے ۔ اپڈیٹ کی مدد سے اب کسی بھی آڈیو پیغام کو ریکارڈ کرتے وقت اسے ہولڈ کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ 0.5 سیکنڈ تک آڈیو بٹن کو ہولڈ کرنے کے بعد واٹس ایپ اسے لاک کرنے کا آپشن فراہم کرے گا جس کے بعد صارفین آڈیو پیغام کو بنا ہولڈ کیے ریکارڈ کر سکیں گے اور بھیج سکیں گے۔ آڈیو کو ڈلیٹ کرنے کے لئے ٹائمر کے ساتھ ڈلیٹ کا آپشن بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سننے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس اپڈیٹ کو واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور جلد ہی تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت گزشتہ سال نومبر میں ہی فراہم کر دی گئی تھی۔