سرگئی اسکریپل کی حالت سنبھل گئی
لندن ..... سابق روسی ڈبل ایجنٹ سرگئی اسکریپل کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ برطانوی طبی حکام نے بتایا ہے کہ کیمیکل حملے کا نشانہ بننے والے اسکریپل کی حالت مسلسل بہتر ہو رہی ہے اور اب ان کی حالت تشویشناک نہیں رہی۔ 4 مارچ کو اسکریپل اور ان کی بیٹی یولیا پر یہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد سے وہ زیر علاج ہیں۔ لندن حکومت نے اس حملے کا الزام روس پر عائد کر رکھا ہے جبکہ ماسکو حکومت اسے مسترد کرتی ہے۔