امریکی سفارتکار نے موٹر سا ئیکل سوار کو کچل دیا
اسلام آباد .. اسلام آبادمیں امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ دامن کوہ کے قریب پیش آیا ۔پولیس کے مطابق حادثے کے وقت امریکی سفارت خانے کے ڈیفنس ائیر اتاشی جوزف ایمانوئیل گاڑی خود چلا رہے تھے۔ گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ۔ سفارتی استثنیٰ کے باعث سفارتکار کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جاں بحق موٹر سائیکل سوار نوجوان عتیق بیگ تہاڑ کا رہائشی تھا۔دریں اثناءدفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی گاڑی کے حادثے میں ملوث ہونے کے واقعہ کا جائزہ لے ہے ہیں۔ تحقیقات جار ی ہیں۔