بون.....جرمنی کے شہر مونسٹر میں وین ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق بظاہر یہ حملہ تھا ڈرائیور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا ۔ واقعہ میں20افراد زخمی ہوئے کئی کی حالت انتہائی نازک ہے۔سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وا قعہ میں دانستہ حملے یا ممکنہ دہشت گردی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ پولیس نے مونسٹر شہر کے اندرونی حصے کی مکمل ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ حملہ آورکی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔