ٹوکیو.... مغربی جاپان میں پیر کو زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عمارتوں اور سڑکوں کونقصان پہنچا۔ جس سے 5افراد زخمی ہوگئے۔جاپانی انتظامیہ کی جانب سے آنے والے دنوں میں زلزلے کے مزید شدید جھٹکوں کی وارننگ دی گئی ہے۔ ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ہے۔