Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آکسفورڈ اسٹریٹ میں جیولر کی دکان پر مسلح حملہ

لندن ..... مقامی پولیس نے نقب زنی کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ گروہ نقاب پوش تھا اور نقاب اورکھود پہن کر گھڑیاں ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاءفروخت کرنے والے ایک شو روم میں واردات کرنے کیلئے ہتھوڑوں کے ساتھ اپنی موٹر سائیکلیں بھی استعمال کیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والی وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور بائیک پر آئے اور ہتھیاروں سے شو روم کے تالے توڑنے کی کوشش کرتے رہے۔ ناکامی کی صورت میں انہوں نے اپنی با ئیک دروازے سے ٹکرائی اور آخر کار اندر گھس گئے تاہم اتنی دیر میں پولیس کو بھی خبر مل گئی مگر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی وہ واردات کرکے چند قیمتی گھڑیاں لیکر فرار ہوگئے۔ یہ واقعہ صبح 10بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق کافی دیر تک ان لوگوں کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی مگر آخری خبریں آنے تک گروہ کے بعض ارکان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 

شیئر: