دورہ انگلینڈ کیلئے سرفرازاحمد کی فوادعالم کیلئےخوشخبری
لاہور:پی ایس ایل اور ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا اگلا امتحان آئرلینڈ وانگلینڈکے ٹورزمیں شیڈول 3ٹیسٹ میچز ہیں جس کیلئے کمبی نیشن اور ممکنہ کھلاڑیوں پر غور جاری ہے۔ان ٹیسٹ میچز کیلئے قومی ٹیم کے نظراندازکئے جانےوالے مڈل آرڈر بیٹسمین فوادعالم بھی موقع پانے کیلئے پرامید ہونگے جنہیں کپتان سرفرازاحمد نے خوشخبری سنادی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا ہے کہ فوادعالم کیمپ میں طلب کئے جانےوالے کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے،جس کا مطلب یہی ہوا کہ ان کی سلیکشن پر غور ہورہاہے۔کیمپ میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس کےساتھ ٹیم کی ضرورت کے مطابق حتمی ا سکواڈ کا انتخاب ہوگا۔واضح رہے کہ 2009ءکے دورہ سری لنکا میں یونس خان کی قیادت میں 168رنزکی شاندار اننگزکےساتھ ٹیسٹ ڈیبیو کرنےوالے فوادعالم اس یادگار اننگز کے بعد مزید صرف 2ہی ٹیسٹ کھیل سکے ہیں۔نومبر2009ءمیں نیوزی لینڈکےخلاف ڈیونیڈن ٹیسٹ میں29اور5رنزکی اننگزکے بعد سے ان کے ٹیسٹ کیریئرکو بریک لگا دیا گیا ہے۔فوادعالم اب تک 145فرسٹ کلاس میچوں میں 27سنچریوں اور 57نصف سنچریوں کی بدولت55.37کی عمدہ اوسط سے 10742 رنزبناچکے ہیں،ایک روزہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل میچوں میں بھی 8سنچریاں ان کے نام ہیں۔