Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت ایودھیا میں مندر کیلئے قانون بنائے ، توگڑیا

جودھپور۔۔۔۔وشو ہندو پریشد کے لیڈر پروین توگڑیا نے رام مندر کی تعمیر کیلئے قانون بنائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو عوام کے جذبات کے پیش نظر رام مندر کیلئے قانون بنانا چاہئے۔ مرکزی حکومت کی صحت پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی فیس کم ہونی چاہئے تاکہ مریضوں کو فائدہ پہنچے اور میڈکل کالجوں میں داخلہ فیس کم کی جائے تاکہ غریب طلبہ بھی ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرائیویٹ اسپتالوں کے تعاون سے ہیلتھ کیمپ لگائے جارہے ہیں جہاں لوگوں کو مفت علاج و معالجے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔خواتین اور بچوں کی صحت کا خاص دھیان رکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات کے گاؤں میں کتے کروڑوں کے مالک

شیئر: