Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاٹنے والےکا تحفظ ، ہرن مارنے والے کو سزا،راج بھر

بلیا۔۔۔۔ حکومت اتر پردیش  کے پسماندہ طبقات بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے کہا ہے کہ ریاست کے افسران وزیر اعلیٰ کو غلط اور بے بنیاد اطلاعات فراہم کررہے ہیں جس پر وہ عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10اپریل کو امیت شاہ سے ملنے کے بعد طے کرینگے کہ اتحاد کا مستقبل کیا ہوگا۔ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک وزیر راج بھر نے کہا کہ ایجوکیشن سلیکشن بورڈ میں بی جے پی کے بڑے رہنما مہندر ناتھ پانڈے اور نتن گڈ کری کے لوگ شامل ہیں۔ اتحاد میں شامل پارٹیوں سے امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ میری بات نہیں سنتے۔ مجھے اپنی بات منوانے کیلئے دہلی جانا پڑتا ہے۔ کابینہ وزیر نے کہا کہ عوام کے منتخب کردہ 325ارکان اسمبلی نالائق ثابت ہورہے ہیں۔ یہاں سرکاٹنے والے کو بچایا جارہا ہے اور ہرن مارنے والے کو سزا دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -بی جے پی آگ سے نہ کھیلے ورنہ انجام برا ہوگا، مایاوتی

شیئر: